روس میں ’فلائی دبئی‘ کا طیارہ گرکر تباہ ، عملے سمیت تمام مسافر جاں بحق

روس میں ’فلائی دبئی‘ کا طیارہ گرکر تباہ ، عملے سمیت تمام مسافر جاں بحق
روس میں ’فلائی دبئی‘ کا طیارہ گرکر تباہ ، عملے سمیت تمام مسافر جاں بحق

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں لینڈنگ کی کوشش کے دوران ’فلائی دبئی‘ کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں عملے سمیت61افراد مارے گئے ہیں ، یہ حادثہ روس کے شہری روسٹوآن ڈون میں پیش آیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کی وزارت ایمرجنسی نے تصدیق کی ہے کہ ہفتہ کی صبح بوئنگ 737-800 تباہ ہوگیااور ترجمان نے بتایاکہ بدقسمت طیارے میں 61افرادسوار تھے اور تمام جاں بحق ہوگئے ، بوئنگ 737اس وقت تباہ ہوا جب وہ لینڈنگ کیلئے زمین پر آرہاتھا لیکن بے قابو ہوکر زمین پر آگرا۔

فلائی دبئی نے بھی افسوس کیساتھ تصدیق کی ہے کہ ہفتہ کی صبح کمپنی کا ایک طیارہ روس میں گرکر تباہ ہوگیاہے جس کے نتیجے میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں ۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیارے ایف زیڈ981 میں 55مسافر اور عملے کے 6ارکان سوار تھے ۔طیارہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپور ٹ سے شام چھ بج کر بیس منٹ پر روسٹوآن ڈون کیلئے روانہ ہواتھاجبکہ رات تقریباً پونے ایک بجے لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا ہے اور مزید تفصیلات جلد ازجلد اکٹھی کرنے کی کوشش کررہے ہیں ، اس وقت ہماری ہمدردیاں مسافروں اور عملے کیساتھ ہیں جو کہ طیارے میں سوار تھے ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -