لینڈ سلائیڈنگ سے 6 مکانات تباہ، ایک خاتون اور 2 بچے جاں بحق: آئی ایس پی آر

لینڈ سلائیڈنگ سے 6 مکانات تباہ، ایک خاتون اور 2 بچے جاں بحق: آئی ایس پی آر
لینڈ سلائیڈنگ سے 6 مکانات تباہ، ایک خاتون اور 2 بچے جاں بحق: آئی ایس پی آر

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے 6 مکانات تباہ جبکہ ایک خاتون اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید بارشوں کے بعد مظفر آباد کے قریب سرلی سچا کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے ۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی کے تودوں کی زد میں آکر 6 مکانات تباہ جبکہ ایک خاتون اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ مٹی کے تودوں کے نیچے دبے ہوئے متعدد افراد کو آرمی ریسکیو ٹیم نے نکال لیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -