سنی لیون اور کترینہ کو بھول کر بھارت کو ہرادو،کھیل پر توجہ دو، بوم بوم بول کر سٹرپ ڈانس کروں گی: قندیل بلوچ
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک پر اپنی بے باک ویڈیوز سے شہرت حاصل کرنے والی قندیل بلوچ نے ایک بار پھر پاک بھارت میچ سے قبل قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کیلئے نئی ویڈیو بنا دی ہے۔
قندیل بلوچ نےفیس بک پر جاری اپنی ویڈیو میں آفریدی اور پوری ٹیم سے بھارت کے خلاف میچ جیت کر تاریخ بدلنے کی التجا کی ہے ۔ قندیل بلوچ کا کہنا تھا کہ آفریدی، میری جان !آج کا دن بہت بڑاہے اور آج کا میچ ہم لوگوں کیلئے اس سے بھی زیادہ اہم ہے ، یہ بھول جاو¿ کہ تم انڈیا کے ہوم گراو¿نڈ میں ہو،تم یہ بھی بھول جاو کہ تمہارے آس پا س سنی لیونی ہے ، کترینہ کیف ہے ،کرینہ کپور ہے یا راکھی ساونت ہے ۔
قندیل بلوچ نے آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صرف کرکٹ پر توجہ دو اورصرف یہ سوچو کہ آج کا میچ ہم نے جیتنا ہے آپ کیلئے پاکستان میں نہ تو حسن کی کمی ہے اور نہ ہی پیار کی کمی ہے ، تم جو بولو گے تمہیں ملے گا ۔
قندیل بلوچ نے جذباتی لہجے میں آفریدی کو پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ایک دفعہ میچ جتوادو پھر دیکھنا کہ قندیل تمہارے لیے کیساسٹرپ ڈانس کرتی ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ آفریدی تمہارا نام لے لے کر سٹرپ کروں گی ،آفریدی، آفریدی بول کر سٹرپ کروں گی،بوم ،بوم بول کر سٹرپ کروں گی۔
واضح رہے کہ ” سٹرپ ڈانس “ رقص کی سب سے فحش قسم ہے جس میں رقاصہ اپنے جسم کو لباس سے پاک کرکے نیم عریاں ہوکر ڈانس کرتی ہے اور قندیل بلوچ نے اپنی بے باکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ” فحش رقص “ کا ٹریلر بھی جاری کردیا ہے۔سٹریپ ڈانس کی تصویر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔