ٹی 20 ورلڈکپ ، بھارت سے آج ٹاکرا ہو گا‘ 17 ہزار درخواستیں صرف 600 پاکستانیوں کو ویزا ملا

ٹی 20 ورلڈکپ ، بھارت سے آج ٹاکرا ہو گا‘ 17 ہزار درخواستیں صرف 600 پاکستانیوں کو ...
ٹی 20 ورلڈکپ ، بھارت سے آج ٹاکرا ہو گا‘ 17 ہزار درخواستیں صرف 600 پاکستانیوں کو ویزا ملا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چھٹے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سپر ٹین مرحلہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ آج ہوگا۔ بھارت نے 17 ہزار پاکستانیوں میں سے صرف 600 کو ویزے دینے کی منظوری دی ہے۔ بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کولکتہ میں قومی کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور وزیراعظم میاں نوازشریف کا پیغام پہنچایا۔ تفصیلات کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ آج ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔ بھارت نے ورلڈ ٹی 20 میچز کےلئے پاکستانی شائقین کی طرف سے17 ہزار ویزا درخواستوں میں صرف 600 کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق میچز دیکھنے کیلئے 17ہزار پاکستانی شائقین کی طرف سے درخواستیں موصول ہوئیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے پر بڑھتی تلخی کے پیش نظر 600 پاکستانی شائقین کو ویزے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ بھارت نے دہلی، ممبئی، چنائی وغیرہ کے ساتھ کولکتہ کو بھی پورٹ آف انٹری قرار دیدیا ہے یعنی صرف انہی شہروں سے پاکستانیوں کی آمد اور روانگی ممکن ہوسکے گی۔ علاوہ ازیں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے سکیورٹی آفیسر میجر (ر) اظہر کو بھی ویزا دینے سے انکار کردیا جس کے بعد پی سی بی نے متبادل سکیورٹی آفیسر یونس بٹ کے ویزے کی درخواست جمع کرا دی۔ بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے کولکتہ پہنچ گئے ہیں۔ عبدالباسط نے کولکتہ پہنچنے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے۔ کچھ اور ساتھی بھی یہ میچ دیکھنے کیلئے آنا چاہتے تھے لیکن نہیں آسکے۔ روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ میں پوری قوم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہے، امید ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت کو شکست دیگی، قومی کرکٹ ٹیم کو وزیراعظم نوازشریف کا پیغام پہنچا دیا ہے۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے ورلڈکپ ٹی 20 ٹورنامنٹ مےں روایتی حریف بھارت کےخلاف میچ میں قومی کرکٹ ٹےم کےلئے نےک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے قومی کرکٹ ٹیم بھارت کو ہرانے کی صلاحیت رکھتی ہے- قوم کو بہت سی تواقعات وابستہ ہیں- پوری قوم کی دعائیں اور نیک خواہشات قومی ٹیم کے ساتھ ہیں- پریشر گیم میں قومی ٹیم کو تمام صلاحیتوں اور مہارت کا بھرپورمظاہرہ کرنا ہو گا-جیت کے لئے کھلاڑیوں کو میدان میں جذبے اور عزم کے ساتھ اترنا ہے-امےد ہے کہ قومی ٹےم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو شکست دے گی۔

مزید :

اسلام آباد -