موری رابن سن کو امریکی ناردرن کمانڈ کی پہلی خاتون سر براہ بنانے کا فیصلہ اوباماباضابطہ اعلان کرینگے

موری رابن سن کو امریکی ناردرن کمانڈ کی پہلی خاتون سر براہ بنانے کا فیصلہ ...
موری رابن سن کو امریکی ناردرن کمانڈ کی پہلی خاتون سر براہ بنانے کا فیصلہ اوباماباضابطہ اعلان کرینگے

  

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی سیکرٹری دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ صدر باراک مرکزی امریکی فوجی کمانڈ کی سربراہی کیلئے پہلی مرتبہ خاتون کو نامزد کرینگے۔ انہوں نے کہا ایئر فورس جنرل موری رابن سن کو امریکی ناردرن کمانڈ کا اگلا سربراہ مقرر کیا جائیگا۔ یہ کمانڈ امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی ذمہ داری ہے۔ کارٹر نے کہا موری رابن سن کے پاس بڑا آپریشنل اور انتظامی تجربہ ہے۔ فوج کے اہم عہدے پرانکی تعیناتی سینٹ کی منظوری کے بعد مکمل ہو گی۔ امریکی فوج میں15فیصد خواتین شامل ہیں اور فوج میں انکا کردار بڑھتا جا رہا ہے۔ پینٹا گون نے گزشتہ برس تمام لڑاکا عہدوں پر خواتین کی تعیناتی کی اجازت دی تھی۔

مزید :

بین الاقوامی -