عمران خان دلی سے کولکتہ روانہ، ہوٹل میں قومی ٹیم کو جیت کا نسخہ بتائیں گے

عمران خان دلی سے کولکتہ روانہ، ہوٹل میں قومی ٹیم کو جیت کا نسخہ بتائیں گے
عمران خان دلی سے کولکتہ روانہ، ہوٹل میں قومی ٹیم کو جیت کا نسخہ بتائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان عمران خان قومی ٹیم کے حوصلے بلند کرنے کیلئے بھارتی دارالحکومت نئی دلی کیلئے کولکتہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ قومی ٹیم کو بھارت کیخلاف فتح حاصل کرنے کے نسخے بتائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کپتان عمران خان نئی دلی سے کولکتہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں ان کی قومی ٹیم سے ملاقات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔ عمران خان نے قومی ٹیم سے ایڈن گارڈن گراو¿نڈ میں ملاقات کرنی تھی تاہم اب ان کی ملاقات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے اور وہ ٹیم سے گراؤنڈ کی بجائے ہوٹل میں پاکستانی وقت کے مطابقسہپہر 3 بجے ملاقات کریںگے اور ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے ساتھ فتح کے نسخے بھی دیں گے۔