بھٹہ مزدوروں کے گردے نکلواکر فروخت کرنے کا انکشاف

بھٹہ مزدوروں کے گردے نکلواکر فروخت کرنے کا انکشاف
بھٹہ مزدوروں کے گردے نکلواکر فروخت کرنے کا انکشاف

  

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) تھانہ بھکھی کے علاقہ چھتہ قلعہ میں ایک بااثر چودھری ے بھٹہ پر مزدوروں کے گردے نکلوا کر فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ گزشتہ روز بھٹہ خشت مزدوروں نے ڈی سی او آفس کے باہر میڈیا کو بتایا کہ بھٹہ مالک مبشر ورک مزدوروں کے دھوکہ وہی اور فراڈ سے گردے نکلوا کر فروخت کرکے لاکھوں روپے کمال رہا ہے اگر کوئی بھٹہ مزدور احتجاج کرتے تو اس پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھادئیے جاتے ہیں۔ ایک مزدور جیسمن مسیح نے بتایا کہ وہ مبشر ورک کے بھٹہ پر کام کرتا ہے کچھ عرصہ قبل وہ اسے بہانہ سے راولپنڈی لے گیا اور وہاں اسے بیہوش کرکے اس کا ایک گردہ نکال لیا گیا۔ احتجاج پر مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔ مزدور شبیر مسیح نے بتایا کہ اسے بھی راولپنڈی لیجا کر گرودہ فروخت کردیا گیا۔ خاتون منصورہ بی بی نے بتایا اس کے 15 سالہ بیٹے ارسلان سے جبری مشقت لی جارہی ہے بعض بھٹہ مزدوروں کو تو حبس بیجا میں بھی رکھا گیا۔ تھانہ بھکھی پولیس کا کہنا ہے بھٹہ مزدوروں کی طرف سے گردے نکلوا کر فروخت کرنے کی کوئی تحریری درخواست یا شکایات موصول نہیں ہوئی۔ بھٹہ مالک مبشر ورک سے رابطہ نہ ہوسکا۔

مزید :

شیخوپورہ -