قندوز میں ہسپتال پر حملہ، 12 امریکی فوجیوں کو سزا

قندوز میں ہسپتال پر حملہ، 12 امریکی فوجیوں کو سزا
 قندوز میں ہسپتال پر حملہ، 12 امریکی فوجیوں کو سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل (ویب ڈیسک) امریکی فوج نے افغانستان کے شہر قندوز میں فلاحی تنظیم میڈیسنز سانز فرنٹیئرز کے ہسپتال پر فضائی حملے میں ملوث ایک درجن سے زائد اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کی ہے۔ گزشتہ سال ہونے والے اس حملے میں 42 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ پینٹاگون نے تسلیم کیا کہ ہسپتال کو غلطی سے نشانہ بنایا گیاتھا تاہم کوئی اہلکار مجرمانہ مقدمے کا سامنا نہیں کرے گا۔ امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ اہلکاروں پر انتظامی نوعیت کی پابندیاں عائد کی گئی ہیں تاہم ان کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔ کچھ اہلکاروں کی باضابطہ سرزنش کی گئی ہے جبکہ دیگر کو ڈیوٹی سے معطل کر دیا گیا ہے۔ افسروں اور اہلکاروں کو انضباطی کارروائی کا سامنا ہے تاہم کسی جنرل کو سزا نہیں دی گئی ہے۔ دوسری جانب امدادی طبی تنظیم میڈیسنز فرنٹیئرز کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا ادارہ پینٹا گون کی جانب سے تفصیلات سے عوام کو آگاہ کرنے تک اس پر کوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔ یہ انضباطی کارروائی پینٹا گون کی جانب سے حملے کی تحقیقات کے بعد کی گئی ہے۔