45 سالہ شخص نے گن پوائنٹ پر 12 سالہ لڑکی سے نکاح کر لیا 15 روز بعد طلاق

45 سالہ شخص نے گن پوائنٹ پر 12 سالہ لڑکی سے نکاح کر لیا 15 روز بعد طلاق
 45 سالہ شخص نے گن پوائنٹ پر 12 سالہ لڑکی سے نکاح کر لیا 15 روز بعد طلاق

  

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) سیالکوٹ کی تحصیل پسرور کے علاقہ موسیٰ پور میں 45 سالہ شخص نے گن پوائنٹ پر 12 سالہ لڑکی سے زبردستی نکاح کر لیا۔ علاقہ کے لوگوں کو علم ہونے پر 15 دن بعد ولاد نہ ہونے کا بہانہ بنا کے طلاق دے دی پولیس کا ملزم کو پکڑنے کی بجائے لڑکی کے گھر بار بار چھاپے واقعہ کو چھپانے کیلئے لڑکی کی ماں کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا، علاقہ کے لوگوں نے دونوں خاندانوں کو گاﺅں بدر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پسرور کے علاقہ موسیٰ پور میں 45 سالہ ظفر عرف مٹھو نے اپنے ہی گاﺅں کے محنت کش تنویر کی 12 سالہ بیٹی ماہ نور جو کہ 7 ویں کلاس کی طالبہ ہے کے ساتھ مورخہ 27 فروری کو زبردستی نکاح کر لیا۔ لڑکی کے ماں باپ نے الزام لگایا کہ ظفر عرف مٹھو اور گاﺅں کا نکاح خواں اصغر جامی زبردستی ہمارے گھر آئے اور میری 12 سالہ بیٹی ماہ نور سے نکاح کر لیا اور 12 مارچ کو یہ کہہ کے اسے طلاق دے دی کہ اس کے ہاں اولاد نہیں ہو رہی واقعہ کا علم ہونے پر گاﺅں کے لوگوں نے دونوں خاندانوں کو گاﺅں بدر کر دیا ہے اور پولیس کو اطلاع دی اہل علاقہ نے الزام لگایا کہ نکاح کروانے میں لڑکی کی والدہ شامل تھی جبکہ لڑکی کے والد تنویر نے بتایا کہ مجھے شادی کا ایک ہفتے بعد پتا چلا تو میری بیوی نے مجھے خاموشی اختیار کرنے کا کہا پولیس نے واقعہ کو غلط رنگ دینے کیلئے تنویر پر زبردستی دباﺅ ڈال کے ماہ نور کی ماں کے ساتھ زیادتی کی درخواست لکھوا کے ملزم ظفر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے 12 سالہ بچی کے ساتھ زبردستی نکاح کرنے والے کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس ملزم کو پکڑنے کی بجائے بار بار لڑکی کے گھر چھاپے مار رہی ہے جبکہ نکاح خواں اور ملزم گاﺅں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ گاﺅں کے لوگوں نے الزام لگایا کہ ملزمان کو بھگانے میں پولیس کا کردار ہے اور پولیس واقعہ کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ رابطہ کرنے پر ڈی ایس پی پسرور سرکل اسد اسحاق نے بتایا کہ بچی کی والدہ نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ ملزم ظفر عرف مٹھونے اس کے ساتھ زنا کیا ہے۔ پولیس نے بچی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید :

سیالکوٹ -