پاک، بھارت ٹاکرا، میچ نئی ٹرف پر ہو گا، پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کی جیت کے امکانات زیادہ ہوں گے:کیوریٹرز

پاک، بھارت ٹاکرا، میچ نئی ٹرف پر ہو گا، پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کی جیت کے ...
پاک، بھارت ٹاکرا، میچ نئی ٹرف پر ہو گا، پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کی جیت کے امکانات زیادہ ہوں گے:کیوریٹرز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کلکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ٹی 20 کا سب سے بڑا معرکہ آج ایڈن گارڈنز کلکتہ میں ہو گا جس کیلئے شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاہم اب کیوریٹرز بھی میدان میں آ گئے ہیں اور اپنی رائے ظاہر کی کہ میچ کیلئے استعمال ہونے والی پچ کس ٹیم کیلئے سودمند ثابت ہوگی۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
تفصیلات کے مطابق ایڈن گارڈنز میں 5 مینز اور ایک ویمن فائنل مقابلے کیلئے 3 ٹرف تیار کئے گئے ہیں اور آئی سی سی کے قوانین کے تحت مسلسل 2 روز میں ایک ہی پچ پر پاکستان اور بنگلہ دیش جبکہ افغانستان اور سری لنکا کا میچ ہو چکا ہے اس لئے پاکستان اور بھارت کا میچ نئی ٹرف پر ہو گا۔ کیوریٹرز کا کہنا ہے کہ اس ٹرف میں کچھ زیادہ فرق نہیں ہو گا اور بنگلہ دیش کے خلاف میچ کی طرح یہاں بھی پاکستانی ٹیم کو بیٹنگ کیلئے سازگار حالات ملیں گے۔

وزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
کیوریٹرز کے مطابق فاسٹ باﺅلرز کو بھی ابتدائی اوورز میں باو¿نس مل سکتا ہے تاہم مجموعی طور پرمیچ میں باو¿نس ہمواراور سلو ٹرن ہوگا جس سے بڑے مجموعے کی توقع کی جاسکتی ہے، دوسری اننگز میں گیند قدرے رک کر آنے کی وجہ سے یہاں پہلے بیٹنگ کرنیوالی ٹیم کی فتح کا امکان زیادہ ہوگا۔

مزید :

T20 World Cup -