اداکارہ متھیرا لائیو شو چھوڑ کر چلی گئیں، وجہ ایسی کہ آپ حیران رہ جائیں گے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مزاحیہ پروگرامز میں جگتوں کی ”بارش“ تو ہوتی رہتی ہے اور نامور افراد بھی خود پر لگنے والی جگت پر انتہائی محظوظ ہوتے ہیں اور ایسا کم ہی ہوتا ہے کہ کوئی اس وجہ سے لائیو پروگرام چھوڑ کر چلا گیا ہو لیکن پاکستانی اداکارہ متھیرا نے ایسا ہی کیا اور جگتیں لگنے پر لائیو شو چھوڑ کر چلی گئیں۔
روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں
متھیرا ایک ٹی وی شو میں بیٹھی تھیں اور ورلڈ ٹی 20 میں ہونے والے میچوں پر بات چیت کر رہی تھیں۔ اس پروگرام میں پاکستانی کرکٹر دنیش کنیریا اور ایک ”خان صاحب“ بھی موجود تھے جو انتہائی حاضر جواب اور کافی ”جگتی“ بھی تھے۔ شو کے دوران انہوں نے موقع دیکھ کر متھیرا کو جگتیں لگائیں جسے حاضرین نے تو خوب سراہا لیکن متھیرا برداشت نہ کر سکیں اور بالکل خاموش ہو گئیں۔
وزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
اس کے کچھ دیر بعد پروگرام کے میزبان نے متھیرا کو بلانے کی کوشش کی تو انہوں نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”کسی کی ذاتی زندگی کو گفتگو میں نہیں لانا چاہئے“ ان کے اس فقرے پر خان صاحب نے ایک اور جگت ”دے ماری“ جس پر متھیرا غصے میں آ گئیں اور شو چھوڑ کر ہی چلی گئیں۔ واضح رہے کہ متھیرا بھی اپنی بے باک سوچ اور ”کارناموں“ کے باعث شہرت رکھتی ہیں۔