سابق بھارتی کپتان کو زندگی کے پہلے بولنگ بوٹس میں نے دیے: سکندر بخت

سابق بھارتی کپتان کو زندگی کے پہلے بولنگ بوٹس میں نے دیے: سکندر بخت
سابق بھارتی کپتان کو زندگی کے پہلے بولنگ بوٹس میں نے دیے: سکندر بخت

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے میچ کے حوالے سے ہر طرف جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے ، جہاں شائقین کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہیں وہیں دونوں ملکوں کے سابق کرکٹرز بھی مختلف فورمز پر اپنے تجربات اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے تعلقات کے حوالے سے دلچسپ باتیں بیان کررہے ہیں۔

سابق کرکٹر و سپورٹس اینالسٹ سکندر بخت نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران کھلاڑیوں میں غصہ صرف گراو¿نڈ میں نظر آتا ہے جبکہ میچ کے علاوہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں بہت اچھی کیمسٹری پائی جاتی ہے۔ گراؤنڈ سے باہر دونوں ٹیموں کے کھلاڑی خوش گپیاں کرنے کے علاوہ ایک دوسرے کو لطیفے بھی سناتے ہیں۔

سکندر بخت نے اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں میں اتنے اچھے تعلقات ہوتے ہیں کہ ایک دفعہ ایک بھارتی فاسٹ بولر جو بعد میں کپتان بھی بنے میرے پاس آئے اور کہا کہ میرے پاس بولنگ بوٹس نہیں ہیں۔ بھارتی فاسٹ بولر کی مشکل کا حل میں نے یہ نکالا کہ اس کو اپنے بولنگ والے جوتے دے دیے جس پر وہ کھلاڑی ساری عمرمیرا شکر گزار رہا۔ اس کھلاڑی نے ایک دفعہ پورے مجمع کے سامنے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس کی زندگی کے پہلے بولنگ بوٹس اسے سکندر بخت نے دیے تھے۔

مزید :

T20 World cup -