کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا ،بھارت کی 5بڑی خامیاں سامنے آ گئی ، پاکستان سے ہارا تو ورلڈ کپ خواب ہی بن جائیگا

کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا ،بھارت کی 5بڑی خامیاں سامنے آ گئی ، پاکستان سے ہارا تو ...
کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا ،بھارت کی 5بڑی خامیاں سامنے آ گئی ، پاکستان سے ہارا تو ورلڈ کپ خواب ہی بن جائیگا

  

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک )ٹی 20ورلڈکپ کے آغاز سے پہلے بھارتی کرکٹ ٹیم کو ٹائٹل کا مضبوط دعویدار مانا جا رہا تھا لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے مقابلے میں ہی دھونی الیون نے جس طرح گھٹنے ٹیکے ہیں اس سے کئی سوالیہ نشان کھڑے ہو گئے ہیں۔ بھارت کی ہندی ویب سائٹ پتریکا ڈاٹ کام کے مطابق بھارتی ٹیم بیٹنگ ، باﺅلنگ ، فیلڈنگ نیز ہر شعبے میں ناکام نظر آئی اگر بھارتی ٹیم نے آج پاکستان کے خلاف ہونے والے مقابلے میں کوتاہیوں پر قابو نہ پایا تو دوسری بار ورلڈ چیمپئن بننے کا خواب محض خواب ہی رہ جائے گا۔

بھارت ٹیم کی پانچ بڑی مشکلات کا ذیل میں ذکر کیا جا رہا ہے :۔

1-سپن باﺅلنگ کھیلنے میں اُڑچن

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں۔

بھارتی بلے باز سپن باﺅلنگ اچھے انداز میں کھیلنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں یہ بات کھل کر سب کے سامنے آ گئی کہ بھارت کے لئے اصل درد سر ہی سپن باﺅلنگ کھیلنا ہے ۔ 11 میں سے 9 بھارتی کھلاڑی کیوی سپنروں کے ہاتھوں پویلین لوٹے اور اب بڑا مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان کی جہاں ایک طرف فاسٹ باﺅلنگ بہت اچھی ہے وہیں سپنر بھی بہت عمدہ ہیں۔

2-ہوم گراﺅنڈ ہونے کے باوجود فائدہ نہ اُٹھاپانا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاو¿ن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں۔

ورلڈ کپ کے آغاز سے کہا جا رہا تھا کہ بھارت کو ہوم گراو¿نڈ کا بھی فائدہ ملے گالیکن کیوی ٹیم سے شکست کے بعد ٹیم انڈیا پر اس پر بھی سوالیہ نشان لگ گئے۔

3-فلاپ مڈل آرڈربیٹنگ

جب بھارتی ٹیم کے اوپنر اچھا آغاز کرتے ہیں تو مڈل آرڈربیٹنگ بھی اچھی ہوتی ہے لیکن جب ٹیم کی اوپننگ جوڑی فیل ہو جاتی ہے تو دباو¿ مڈل آرڈر پر آ جاتا ہے اور وہ اس کو برداشت نہیں کرپاتے۔ سریش رینا، یوراج سنگھ اور رویندر جڈیجہ کی فارم میں عدم استحکام تشویش کا باعث ہے۔

4 -ویرات کوہلی پر زیادہ انحصار

ویرات کوہلی بھارت کی بلے بازی کا محور گردانے جاتے ہیں، انہوں نے کئی بار بھارت کو فتح سے ہمکنار کیا۔اگر وہ فیل ہو جاتے ہیں تو ٹیم کی جیت کی راہ کافی مشکل ہو جاتی ہے. نیوزی لینڈ کے خلاف میچ اس کی بہترین مثال ہے۔پاکستان کیخلاف میچ بہت اہم ہے ، اس میچ میں اس مسئلے پر گھمبیرتا سے کام کرنا ہو گا ۔

5 -گروپ آف ڈیتھ میں بھارت کا کم رن ریٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کا گروپ سب سے مشکل گروپ ہے اسے گروپ آف ڈیتھ کا نام بھی دیاجاتا ہے کیونکہ اس گروپ میں بھارت کو جہاں آج پاکستان کیخلاف مشکل ترین میچ کھیلنا ہے وہیں پاکستان کے بعد آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیلنے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ سے بھارت پہلے ہی ہار چکا ہے ۔ اس گروپ کا ہر میچ اہم ہے. عنوان کے لئے آسٹریلیا بھارتی ٹیم کو سخت چیلنج کرے گی. وہیں بنگلہ دیش کی ٹیم اب پہلے کی طرح کمزور نہیں رہی۔ پاکستان کے خلاف ہونے والے میچ میں بنگلہ دیش نے بھرپورجذبہ دکھایا تھا۔ نیوزی لینڈ کے خلاف کراری ہار نے بھارت کی نیٹ رنریٹ کو مائنس میں کر دیا. ایسے میں بھارت کو سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرنا ہے تو اپنے آگے مقابلے میں صرف جیت پر ہی توجہ نہیں دینا بلکہ نیٹ رنرےٹ پر بھی توجہ دینا ہوگا۔پاکستان نے اگر بھارت کی خامیوں پر توجہ مرکوز کی تو پاکستان بھارت کو لے ڈوبے گا۔

مزید :

کھیل -