پاک بھارت ٹاکرا، کولکتہ کے ہوٹلوں میں کمرے نایاب ہوگئے

پاک بھارت ٹاکرا، کولکتہ کے ہوٹلوں میں کمرے نایاب ہوگئے
پاک بھارت ٹاکرا، کولکتہ کے ہوٹلوں میں کمرے نایاب ہوگئے

  

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت ورلڈ ٹی 20 کے میچ کیلئے کولکتہ آنے والوں کو ہوٹلوں کے کمروں کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بیرون شہر سے پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے آنے والے شائقین کرکٹ کی وجہ سے کولکتہ کے بیشتر ہوٹلوں میں 3 دن سے کمرے بک ہوچکے ہیں اور ہاو¿س فل کے بورڈ آویزاں کردیے گئے ہیں ۔ جن ہوٹلوں میں کمرے دستیاب ہیں وہاں 150 سے 200 ڈالر کرایے پر ملنے والا کمرہ 400 ڈالر میں مل رہا ہے ۔

دوسری طرف ہوٹلوں میں شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد امڈ آنے کے باعث پکوان سنٹروں کی چاندی ہوگئی ہے اور مالکان نے کھانے کے دام بھی کئی گنا بڑھا دیے ہیں، اسی طرح کولکتہ آنیوالی پروازوں کے نرخوں میں بھی اضافہ کردیاگیا۔

مزید :

بین الاقوامی -