ویمن ورلڈ ٹی 20: بڑے معرکے سے پہلے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،گرین شرٹس خواتین نے بھارت کو دھول چٹا دی: ڈک اینڈ لیوس میتھڈ کے تحت دو رنز سے فتح

ویمن ورلڈ ٹی 20: بڑے معرکے سے پہلے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،گرین شرٹس خواتین ...
ویمن ورلڈ ٹی 20: بڑے معرکے سے پہلے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری،گرین شرٹس خواتین نے بھارت کو دھول چٹا دی: ڈک اینڈ لیوس میتھڈ کے تحت دو رنز سے فتح

  

نئی دلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت معرکے سے پہلے پاکستانیوں کو اس وقت بڑی خوشخبری مل گئی جب ویمن ورلڈ ٹی 20 کے میچ میں  پاکستان نے بھارت کو دھول چٹا دی ۔بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ اینڈ لیوس میتھڈ کے تحت  پاکستان نے دو رنز سے فتح حاصل کی۔ 97 رنز کے ہدف کے تعاقب میں  پاکستان ویمن ٹیم نے16 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر77رنز بنا ئے تھے جب  میچ بارش کے باعث روکا گیا تھا ۔

 نئی دلی کے کرکٹ سٹیڈیم میں  بھارت ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنائے ۔ہدف کے تعاقب میں 19 رنز کے مجموعی سکور پر ناہیدہ خان 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں ۔ دوسری آوٹ ہونے والی بلے باز سدرہ امین تھیں انہوں نے  26 رنز سکور کیے ۔ 

اس سے قبل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپنرز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکیں اور صرف 5 کے مجموعی طور پر 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئیں۔ انعم امین اور اسماویہ اقبال نے عمدہ باﺅلنگ کرتے ہوئے بھارتی بلے بازوں کو محتاط انداز میں کھیلنے پر مجبور کر دیا اور پوری ٹیم صرف 96 رنز ہی بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے ویلاسوامی وانیتھا نے 2، مندھانا نے 1، ہرمن پریت کور نے 16، میتھالی راج نے 16،کرشنا مورتی نے 24 اور انوجا پٹیل نے 3 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے انعم امین، اسماویہ اقبال، ثناءمیر، سعدیہ یوسف اور ندا ڈار نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انعم امین کو وومن آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید :

T20 World cup -اہم خبریں -