پاک، بھارت ٹاکرا، عماد وسیم کو ڈراپ کر کے محمد سمیع کو شامل کرنے کا امکان

پاک، بھارت ٹاکرا، عماد وسیم کو ڈراپ کر کے محمد سمیع کو شامل کرنے کا امکان
پاک، بھارت ٹاکرا، عماد وسیم کو ڈراپ کر کے محمد سمیع کو شامل کرنے کا امکان

  

کلکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ورلڈ ٹی 20 میں روائتی حریف کے خلاف مقابلے کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف 4 فاسٹ باﺅلرز کے ساتھ میدان میں اتر سکتا ہے اور عماد وسیم کو ڈراپ کر کے ان کی جگہ محمد سمیع کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ذرائع کے مطابق میچ سے قبل ہوٹل میں پاکستانی ٹیم کی میٹنگ ہوئی جس میں ممکنہ تبدیلیوں اور میچ کی حکمت عملی سے متعلق غور و فکر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حتمی 11 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان میچ سے کچھ دیر قبل کیا جائے گا تاہم قوی امکان ہے کہ عماد وسیم کی جگہ محمد سمیع کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

وزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

T20 World cup -اہم خبریں -