عمر اکمل کی اوپر کے نمبر پر کھیلنے کیلئے عمران خان سے سفارش کی درخواست

عمر اکمل کی اوپر کے نمبر پر کھیلنے کیلئے عمران خان سے سفارش کی درخواست
عمر اکمل کی اوپر کے نمبر پر کھیلنے کیلئے عمران خان سے سفارش کی درخواست

  

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی ٹیم سے ملاقات کی جس کے بعد عمر اکمل انہیں ایک طرف لے گئے اور اوپر کے نمبر پر کھلانے کی سفارش کرنے کی درخواست کردی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عمران خان نے قومی ٹیم سے 20 منٹ تک اجتماعی طور پر ملاقات کی جس کے بعد کپتان آفریدی سے خصوصی ملاقات بھی کی اور انہیں اہم ٹپس دیں۔ عمران خان سے ملاقات کے بعدتمام کھلاڑیوں کے حوصلے بلند نظر آئے تاہم عمر اکمل کافی پریشان تھے اور بڑے کپتان کو ایک طرف لے گئے اور شکوے کرنے شروع کردیے۔

عمر اکمل نے عمران خان سے درخواست کی کہ وہ ہیڈ کوچ وقار یونس اور کپتان شاہد آفریدی سے ان کی سفارش کریں اور کہیں کہ انہیں اوپر کے نمبر پر کھلایا جائے ۔ عمر اکمل کی درخواست پر بڑے کپتان نے ہیڈ کوچ اور کپتان آفریدی کو بلا کر انہیں کہا کہ عمر اکمل کو اوپر کے نمبر پر کھلایا جائے ۔

عمران خان سے سفارش کروانے کے بعد عمر اکمل نے جیو نیوز سے وابستہ صحافی کو فون کرکے تمام روداد سنائی اور کہا کہ جلد از جلد یہ خبر پاکستانی میڈیا پر چلوادی جائے کہ عمران خان نے میری سفارش کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کے میچ کے حوالے سے ٹیم کی پلاننگ مکمل ہوچکی ہے اور عمر اکمل کو اوپر کے نمبر پر بمشکل ہی کھلایا جائے گا۔

مزید :

T20 World cup -