پاک، بھارت میچ سے قبل موسلادھار بارش کچھ دیر جاری رہنے کے بعد تھم گئی

پاک، بھارت میچ سے قبل موسلادھار بارش کچھ دیر جاری رہنے کے بعد تھم گئی
پاک، بھارت میچ سے قبل موسلادھار بارش کچھ دیر جاری رہنے کے بعد تھم گئی

  

کلکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل کلکتہ میں موسلادھار بارش کچھ دیر جاری رہنے کے بعد اب تھم گئی ہے اور پاک بھارت میچ کےوقت پر شروع ہونے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی تھی کہ کلکتہ میں دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور یہ پیشگوئی بالکل درست ثابت ہوئی ہے،تاہم بارش اب تھم چکی ہے اور محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ 7 بجے تک موسم بالکل صاف ہو جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق بارش کے باعث سٹیڈیم کے باہر جمع ہونے والے شائقین پریشان دکھائی دے رہے تھے لیکن بارش تھمنے پر شائقین کرکٹ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ دنیا بھر میں کرکٹ شائقین کی نظریں آج کے میچ پر لگی ہوئی ہیں ،بارش کے باعث میچ کی منسوخی کے خدشات کا بھی اظہار کیا جارہاتھا۔

واضح رہے کہ کلکتہ میں آج صبح کا آغاز بھی بارش کے ساتھ ہوا تھا تاہم بعد میں بادل غائب ہو گئے تھے اور سورج نکل آیا تھا لیکن اب دوبارہ کلکتہ میں بادلوں کا راج ہے ۔ ذرائع کے مطابق میچ منسوخی کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا جو پاکستان کیلئے تو سودمند ثابت ہو گا البتہ بھارت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے کیونکہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا میچ ہار چکی ہے۔

مزید :

T20 World cup -اہم خبریں -