کولکتہ کا ایڈن گارڈن پاکستان کیلئے کامیابی کی ضمانت: بھارت کیخلاف گرین شرٹس تمام میچوں میں کامیاب

کولکتہ کا ایڈن گارڈن پاکستان کیلئے کامیابی کی ضمانت: بھارت کیخلاف گرین شرٹس ...
کولکتہ کا ایڈن گارڈن پاکستان کیلئے کامیابی کی ضمانت: بھارت کیخلاف گرین شرٹس تمام میچوں میں کامیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولکتہ(نیوز ڈیسک) یہ ایک حقیقت ہے کہ پاکستان عالمی کپ میں کبھی بھارت کو نہیں ہرا سکا لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں بھارت پاکستان کو کبھی بھی نہیں ہرا سکا۔اگر بھارت کو آج آفریدی الیون نے ہرا دیا تو یہ 152سالہ سٹیڈیم میں پاکستان کی مسلسل پانچویں فتح ہوگی۔اس سے پہلے پاکستان نے اس گراونڈ پر بھارت کو چار ایک روزہ میچوں میں شکست دی تھی۔ یہ دونوں ٹیموں میں پہلا ٹی ٹونٹی میچ ہے جو اس گراونڈ پر ہونے جا رہا ہے۔پاکستان نے اس گراونڈ پر اس وقت تاریخی فتح حاصل کی جب 1987میں سلیم ملک نے بھارتی آل راونڈرکپل دیو کو ایک اوور میں چار چوکے مارے۔سلیم ملک نے 36بالز پر72رنز بنا کر پاکستان کو دو وکٹوں سے فتح دلوائی تھی۔اس میچ میں سری کانت نے سنچری بنائی تھی۔

مزید :

T20 World Cup -