’آپ کو کہیں بھی کام کرنے کے لئے پرمٹ کی ضرورت نہیں‘ سعودی حکومت نے بڑی خوشخبری دے دی

’آپ کو کہیں بھی کام کرنے کے لئے پرمٹ کی ضرورت نہیں‘ سعودی حکومت نے بڑی ...
’آپ کو کہیں بھی کام کرنے کے لئے پرمٹ کی ضرورت نہیں‘ سعودی حکومت نے بڑی خوشخبری دے دی

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) ملازمت پیشہ سعودی خواتین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ضمن میں سعودی وزارت لیبر نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ کاروباری اداروں اور شاپنگ سنٹرز کے خواتین کے لئے مخصوص سیکشن میں کام کرنے والی خواتین کو خصوصی ورک پرمٹ کی ضرورت نہیں ہے، جبکہ ان جگہوں پر سعودی خواتین کے علاوہ کسی کو بھی کام کی اجازت نہیں ہے۔

عرب نیوز کے مطابق وزارت نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے واضح کیا ہے کہ خواتین کے لئے مخصوص اشیاءکی فروخت کرنے والی جگہوں پر صرف سعودی خواتین کوملازمت دی جاسکتی ہے۔ ان جگہوں پر کام کرنے والی خواتین کے لئے ورک پرمٹ کی ضرورت نہیں، جبکہ ملازمت فراہم کرنے والے اداروں کے لئے ضروری ہے کہ ان کے تحفظ، آرام اور اطمینان کو بھی یقینی بنائیں۔

مزید جانئے: عرب ممالک میں نئی نوکریاں، حکومت نے اعلان کردیا

وزارت کے ایک اعلیٰ افسر کا کہنا تھا کہ خواتین کے لئے مخصوص کی گئی جگہوں پر سعودی خواتین کے علاوہ کسی کو ملازمت فراہم نہیں کی جاسکتی اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی۔ اسی طرح ایک ہی جگہ پر مردوں اور خواتین کو ملازمت فراہم کرنا بھی خلاف قانون ہے، اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھی سخت سزا دی جائے گی۔

مزید :

عرب دنیا -