بلال خان جو مایوس ہوکر بیرون ملک گیا اور عرب ملک کی قومی ٹیم کاحصہ بن گیا

بلال خان جو مایوس ہوکر بیرون ملک گیا اور عرب ملک کی قومی ٹیم کاحصہ بن گیا
بلال خان جو مایوس ہوکر بیرون ملک گیا اور عرب ملک کی قومی ٹیم کاحصہ بن گیا

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) عمان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بلال خان پاکستان کرکٹ بورڈ سے مایوس ہوگئے اور ٹرائل کی پیشکش پر عمان گئے جہاں قومی ٹیم کیلئے منتخب ہوگئے ، وہ کہتے ہیں کہ عمان سے ملنے والی پیشکش کو غنیمت جانا اور بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے میں کامیاب ہو گئے۔

’وائس آف امریکہ‘کے مطابق بلال خان نے بتایاکہ ان کی پرفارمنس پر پاکستان کے سابق اور متحدہ عرب امارات کے موجودہ کوچ عاقب جاوید اور پاکستان کے سابق بلے باز کپتان اور افغانستان کے موجودہ کوچ انضمام الحق نے ان کی بہت حوصلہ افزائی کی ہے، عمان کی ٹیم میں ان کی شمولیت افغان وکٹ کیپر بلے باز شہزاد کی مرہون منت ہے جنہوں نے ان تک عمانی ٹیم میں شمولیت کی پیشکش پہنچائی۔

بلال خان کے مطابق انہوں نے سوچا کہ پاکستان کے لیے کھیلنے کے امکانات تو نظر نہیں آ رہے، عمان کے لیے ہی کھیل لیا جائے، اس طرح وہ عمان میں ٹرائل دینے گئے اور کچھ میچز کھیلے جن میں کارکردگی کے بعد انہیں قومی ٹیم کے لیے منتخب کر لیا گیاجبکہ بلال خان نے ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -