امریکہ نے افغانستان میں ہیلی کاپٹر گرانے سے متعلق طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا

امریکہ نے افغانستان میں ہیلی کاپٹر گرانے سے متعلق طالبان کا دعویٰ مسترد ...
امریکہ نے افغانستان میں ہیلی کاپٹر گرانے سے متعلق طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے افغانستان میں ہیلی کاپٹر گرانے سے متعلق طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا اور کہاکہ ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی جس کے بعد عملے کو بحفاظت نکال لیاگیا جبکہ علاقے میں دشمن کی کوئی کارروائی نہیں ہو رہی تھی۔

افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے ایک ہیلی کاپٹر نے جمعہ کوصوبہ ہلمند میں ہنگامی لینڈنگ کی تھی جس کے بعد طالبان نے دعویٰ کیاتھاکہ امریکی ہیلی کاپٹر کو مارگرایاہے جبکہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد مارے گئے ۔افغانستان میں امریکی افواج کے ترجمان کرنل مائیکل لاہارن کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے ہنگالی لینڈنگ کی اورواقعے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ واضح رہے کہ ہلمند کے دارالحکومت لشکر گاہ میں سینکڑوں امریکی فوجی مقامی فورسز کی مدد کے لیے پہنچے تھے۔

مزید :

بین الاقوامی -