160سے اوپر رنز اچھا سکور ہوگا، آفریدی،پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ باولر ہیں: میچ اچھا رہے گا:دھونی
کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ احمد شہزاد اور حفیظ اچھی فارم میں ہیں۔بیٹنگ لائن چل گئی تو کامیابی ہماری ہوگی۔بھارت کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کرینگے۔
ایڈن گارڈن میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 160سے اوپر رنز اچھا سکور ہوگا۔ اس موقع پر بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ باولر ہیں۔ میچ اچھا رہے گا۔ہر میچ نیا ہے اس کیلئے تیاری بھی نئی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں کتنے میچ ہارے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔