جاپان پاکستان میں چھوٹے فلاحی منصوبوں پر براہ راست فنڈنگ کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا

جاپان پاکستان میں چھوٹے فلاحی منصوبوں پر براہ راست فنڈنگ کرنے والا سب سے بڑا ...
جاپان پاکستان میں چھوٹے فلاحی منصوبوں پر براہ راست فنڈنگ کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا

  

اسلام آباد (فیصل بن نصیر) جاپان پاکستان میں چھوٹے فلاحی منصوبوں پر براہ راست فنڈنگ کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا، حکومتِ جاپان نے پاکستان کی چھوٹی فلاحی تنظیموں کو فنڈنگ کا سلسہ رواں سال سے شروع کر رکھا ہے۔ جاپان رواں سال کے دوران فلاحی منصوبوں کے لئے چار ارب روپے سے زائد کی گرانٹ جاری کرئے گا۔جاپان کے پاکستان میں قائم مقام سفیر عزت مآب جونیا میتسورا نے روزنامہ پاکستان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نہ صرف فلاحی تنظیموں کو فنڈنگ مہیا کی جا رہی ہے بلکہ جاپان پاکستان میں ایجوکیشن اور صحت کے ساتھ ساتھ زراعت اور لائیو سٹاک کے میدان میں بھی مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کیے ہوئے ہے، انہوں نے کہا کہ جاپان نے فاٹا اور وزیرستان کے چھوٹے کاشتکاروں کی بحالی کے پروگرام کے لئے بھی 60کروڑ سے زائد رقم رواں سال فراہم کی ہے جبکہ گزشتہ روز بھی جاپان حکومت نے پسماندہ علاقوں میں رہنے والے افراد کے لئے کام کرنے والی تین فلاحی تنظیموں کو میرٹ کی بنیاد پر تین کروڑ سے زائد فنڈنگ جاری کی ہے،واضع رہے کہ فیصل آباد کی مقامی تنظیم المعصوم سنٹر کے لئے ذہنی اور جسمانی معزور بچوں کی فلاح و بہبود پروگرام کی مد میں ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی خطیر رقم مہیا کر دی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے مذکورہ ادارے کو ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے بلڈنگ کی تعمیر کے لئے فراہم کئے جا چکے ہیں،ضلع مردان کی یو سی کتلان میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے لئے ایک کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں تاکہ خواتین کو فنی تعلیم سے آراستہ کیا جا سکے جبکہ خیبر پختونخواہ کی مقامی تنظیم بیئر ڈویلپمنٹ سوسائٹی کو بھی صاف پینے کے پانی کی فراہمی کے لئے فلٹریشن پلانٹس کی مد میں پچانوے لاکھ روپے عطیہ کئے گئے ہیں جس سے خیبر پختونخواہ کے چھ دیہات کے سات ہزار سے زائد افراد کو صاف پینے کا پانی آئندہ ماہ تک میسر آ سکے گا۔

جاپانی سفارتحانے کے سینئر پریس، انفارمیشن اینڈ پولیٹیکل ایڈوائزر پبلک افیئرز ڈیپارٹمنٹ ساجد عباسی نے روزنامہ پاکستان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جاپان حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ پاکستان کے عوام کے مسائل کے حل میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے، انہوں نے کہا کہ جاپانی جاپانی سفارتحانہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان، اور جنوبی پنجاب میں نسبتاً پسماندہ اور مفلوک الحال عوام کی مدد کے لئے ایجوکیشن پروگرام جاری کئے ہوئے ہے جبکہ حکومت خیبر پختونخواہ کی مالی اور تکنیکی معاونت کے لئے بھی مصروف عمل ہے، عابد گل ڈپٹی چیف ایڈوائزر جائیکا ایڈوانسنگ کوالٹی لرننگ پروگرام پاکستان نے روزنامہ پاکستان کو بتایا کہ جائیکا آسان قرضے، ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں کو معاونت اور ایگری کلچر میں ریسرچ کر کے اسے فارمر تک پہنچانے میں مددگار کا کام کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ لیٹریسی ریٹ ہمارے ہاں 0.9فیصد ہے ،لیکن ہماری گروتھ 2.2 فیصد ہے جو کسی صورت مستحسن صورتحال نہیں ، عابد گل کا کہنا تھا کہ نائیجیریا کے بعد پاکستان دوسرا ملک ہے جہاں زیادہ تعداد میں بچے سکول جانے سے محروم ہیں جنہیں سکول بھیج کر آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنے کی جیکا کی کوششیں رنگ لا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ جائیکا کی کوششوں سے پاکستان میں2020ء تک لیٹریسی ریٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔

مزید :

اسلام آباد -