زیادہ کھانا کھانے سے پیٹ ہی بڑا نہیں ہوتا بلکہ ہماری اہم ترین چیز بھی چھوٹی ہوجاتی ہے

زیادہ کھانا کھانے سے پیٹ ہی بڑا نہیں ہوتا بلکہ ہماری اہم ترین چیز بھی چھوٹی ...
زیادہ کھانا کھانے سے پیٹ ہی بڑا نہیں ہوتا بلکہ ہماری اہم ترین چیز بھی چھوٹی ہوجاتی ہے

  

لندن(نیوزڈیسک) آپ کو اس بات کا بخوبی علم ہوگا کہ زیادہ کھانا کھانے سے جہاں وزن میں اضافہ ہوتا ہے وہیں اس سے توند بھی باہر نکل آتی ہے لیکن ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ کھانا کھانے والے افراد کی ذہانت اور یاداشت بھی کم ہوجاتی ہے۔

یونیورسٹی آف کیمبرج میں کی گئی تحقیق میں یاداشت کو ٹیسٹ کرنے کے لئے جب مختلف لوگوں کوسوالات حل کرنے کا کہا گیا تو یہ بات سامنے آئی میں دیکھا گیا کہ جن لوگوں کا باڈی ماسک انڈیکس(BMI)25سے زائد تھاانہوں نے 25سے کم BMIوالے افراد سے 15فیصد کم سکور کیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ یاداشت میں کمی کی وجہ جسم اور دماغ میں موجود اضافی چربی بھی ہوسکتی ہے۔محقق لوسی چیکی کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ زیادہ چربی کی وجہ سے انسولین لیول متاثر ہوتا ہے اور ہارمونز کی سطح قابو سے باہر ہوجاتی ہواوردماغ میں نیورانز کا عمل متاثرہوتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ جب یہ عمل متاثر ہوتا ہے تو ہماری یاداشت پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ بھی ممکن ہے کہ بری یاداشت کے حامل افراد موٹے ہونے لگتے ہیں۔لوسی چیکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر وزن کم ہونے لگے تو یاداشت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -