پاکستانی ٹیم ہار کر بھی گروپ میں پوائنٹس ٹیبل پر بھارت سے اوپر

پاکستانی ٹیم ہار کر بھی گروپ میں پوائنٹس ٹیبل پر بھارت سے اوپر
پاکستانی ٹیم ہار کر بھی گروپ میں پوائنٹس ٹیبل پر بھارت سے اوپر

  

کولکتہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت سے اہم میچ میں ہارنے کے باوجود بھی پاکستان اپنے گروپ میں میزبان بھارت سے پوائنٹس ٹیبل پر آگے ہے۔ پاکستان ، نیوزی لینڈ اور بھارت نے دو دو میچ کھیل رکھے ہیں ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم دونوں میچ جیت کر گروپ میں پہلے نمبر پر ہے۔ پاکستان اور بھارت کے دو دو پوائنٹس ہیں لیکن پاکستان کا رن ریٹ بھارت سے اچھا ہے۔ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ 0.999+جبکہ بھارت کا رن ریٹ 0.895-ہے۔اس طرح اب بھی پاکستان کی ٹیم اپنے گروپ میں بھارت سے اوپر ہے۔

مزید :

T20 World cup -