افسوس ہے کہ پاکستانی ٹیم اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں کھیلی :عمران خان

افسوس ہے کہ پاکستانی ٹیم اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں کھیلی :عمران خان
افسوس ہے کہ پاکستانی ٹیم اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں کھیلی :عمران خان

  

کولکتہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ افسوس ہے کہ پاکستانی ٹیم اپنی صلاحیت کے مطابق نہیں کھیلی ،ایسی وکٹ پر اگر بنگلہ دیش کے باولر ہوتے تو وہ بھارتی ٹیم کو مشکل میں ڈالتے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کاکہناتھا کہ اگر کپتان اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ نہیں کرے گا توکون کرے گا ،بیٹنگ اور بولنگ کون سے نمبر پر کرانی ہے یہ فیصلہ کپتان کرتاہے ،،شاہد آفریدی بیٹنگ اور بولنگ میں پریشر میں نظر آئے ۔انہوں نے کہا کہ آج بھارتی ٹیم زیادہ پریشر میں نظر آئی ،وکٹ میں غیر معمولی ٹرن تھا ایسی وکٹ پر شاٹ لگانا مشکل ہو تاہے۔

عمران خان کاکہناتھا کہ ہار کا سارا ملبہ صر ف شاہد آفریدی پر نہیں ڈالنا چاہیے ،گیند ٹرن ہونے کا پاکستان نے صحیح استعمال نہیں کیا ،بھارت کی تین وکٹیں گریں تو ویرات کوہلی پریشر میں تھے ۔ان کا کہناتھا کہ اچھا باولر کسی بھی وکٹ پر اچھی باولنگ کرسکتاہے۔

مزید :

T20 World cup -اہم خبریں -