قومی پاورلفٹنگ چیمپئن شپ کل لاہور شروع ہوگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے زیراہتمام قومی پاورلفٹنگ نیچ پریس چیمپئن شپ(کل)اتوار سے لاہورمیں شروع ہوگی،پاکستان پاور لفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمدراشد ملک نے بتایاکہ چیمپئن کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے گیارہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔
جن میں پاکستان پولیس ،پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، اسلام آباد، بلوچستان، سندھ،پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان ، فاٹا اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں،چیمپئن شپ میں آٹھ ویٹ کیٹگریز کے مقابلے ہونگے،جن میں 59کلوگرام، 66کلوگرام، 74 کلو گرام، 83کلوگرام، 93کلوگرام، 105 کلوگرام، 120کلوگرام اورپلس120کلوگرام شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کی منیجرز میٹنگ 20مارچ کوصبح دس بجے ہوگی جس میں چیمپئن شپ کے ڈرازاور قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا اور بعدمیں کھلاڑیوں کی سکروٹنی کی جائے گی۔