کولمبوٹیسٹ ، سری لنکا نے 8وکٹوں کے نقصان پر268رنزبنا لیے

کولمبوٹیسٹ ، سری لنکا نے 8وکٹوں کے نقصان پر268رنزبنا لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کولمبو(نیٹ نیوز)سری لنکا نے بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں چوتھے روز کے کھیل کے اختتام پر 8 وکٹوں کے نقصان پر 268رنز بنالیے ہیں اور اسے 139رنز کی برتری حاصل ہے۔ کروناراتنے 126 ، میندس 36رنز سے نمایاں بیٹسمین رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مصدق الرحمن اور شکیب الحسن تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کے اختتام پر سری لنکا نے 8وکٹوں کے نقصان پر268رنزبنا لیے۔سری لنکن بیٹسمین کروناراتنے نے 126رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ میندس 36رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔تھرانگہ نے 26،ہیراتھ نے9،چندی مال نے 5اور گوناراتنے صرف 7 رنز ہی بناسکے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مصدق الرحمن اور شکیب الحسن 3,3وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے۔واضح رہے کہ سری لنکا نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Bac