بھگت سنگھ کی برسی پر بھارتی ہائی کمشنر مدعو ہیں ،سیکیورٹی دی جائے ،ہائی کورٹ میں درخواست دائر

بھگت سنگھ کی برسی پر بھارتی ہائی کمشنر مدعو ہیں ،سیکیورٹی دی جائے ،ہائی کورٹ ...
بھگت سنگھ کی برسی پر بھارتی ہائی کمشنر مدعو ہیں ،سیکیورٹی دی جائے ،ہائی کورٹ میں درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )بھگت سنگھ کی 86ویں برسی کی تقریب کے لئے سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا گیا ،اس سلسلے میں بھگت سنگھ میموریل فاﺅنڈیشن کے چیئرمین امتیاز رشید قریشی کی درخواست پر مسٹر جسٹس عابد عزیز شیخ کل 20مارچ کو سماعت کریں گے ۔

افغانستان مسئلے کا حل فوجی نہیں بلکہ سیاسی ہے، شکیل آفریدی کے مسئلے پرپاکستان کا مئوقف بالکل واضح ہے: اعزار احمد چوہدری

درخواست میں موقف اختیا رکیا گیا ہے کہ یہ فاﺅنڈیشن گزشتہ10سال سے 23مارچ کو بھگت سنگھ اور ان کے ساتھیوں سکھ دیو اور راج گرو کی پھانسی کی یاد میں تقریب منعقد کرتی آرہی ہے ،اس سال بھارتی ہائی کمشنر گوتھم بمبا ں والا کو مہمان خصوصی کے طور پر تقریب میں مدعو کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیاں اور پولیس حکام کو سیکیورٹی کے لئے درخواستیں دی گئیں تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی ،درخواست میں کہاگیا ہے کہ حکومت کو اس سلسلے میں ہونے والی تقریب کے لئے سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم جاری کیا جائے ۔

مزید :

لاہور -