موجودہ تھیٹر ڈرامہ کمرشل ازم کا شکار ہوچکا ہے،انعام خان
لاہور (فلم رپورٹر)سینئر اداکارانعام خان نے کہا ہے کہ تھیٹر ڈرامہ کمرشلزم کی نذر ہو گیا ہے۔انعام خان نے کہا کہ اب بھی اچھے ڈرامے پیش ہو سکتے ہیں اور یقیناًجب اچھے ڈرامے پیش ہوں گے تو فیملیز بھی انہیں دیکھنے کیلئے آئیں گی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہمیں ڈراموں کے ساتھ اپنا رخ بھی ٹھیک کرنا ہو گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں معیاری ڈرامے پیش کئے جاتے تھے تاہم اب تمام کام کمرشل ہوگیا ہے۔