فنکاروں کی کرکٹ ٹیموں کاتماثیل تھیٹر میں شو کے بعد میچ کا اعلان

فنکاروں کی کرکٹ ٹیموں کاتماثیل تھیٹر میں شو کے بعد میچ کا اعلان

لاہور(فلم رپورٹر)لاہورمیں پی ایس ایل کے کامیاب فائنل کے بعد فنکاروں میں بھی کرکٹ کھیلنے کا شوق دوبارہ پیداہوگیا ہے جس کے بعد تماثیل تھیٹرمیں فنکاروں نے ایک بار پھرکرکٹ ٹیم فعال کرلی ہے جہاں رات گئے شوکے بعد میچ شروع ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں پروڈیوسر قیصرثناء اللہ اور اداکارنسیم وکی نے اہم کرداراداکیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ دیگر تھیٹروں میں بھی ٹیمیں بنالی گئیں اور آئندہ ہفتے دو تھیٹروں کے درمیان ایک بڑا میچ ہوگاجس میں نسیم وکی،ساجن عباس، ظفری خان، گلفام ،امانت چن ،ناصرچنیوٹی ،قیصرپیااور افتخارٹھاکرسمیت دیگر فنکار حصہ لیں گے۔

جبکہ اس موقع پر کئی اداکارائیں بھی موجودہوں گی۔

مزید : کلچر