سوہائے علی نامنا سب رویہ کی وجہ سے متعدد پراجیکٹس سے آؤٹ

سوہائے علی نامنا سب رویہ کی وجہ سے متعدد پراجیکٹس سے آؤٹ

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ سوہائے علی آبڑوکو ان کے نا مناسب رویہ کی وجہ سے کئی پراجیکٹ سے الگ کردیا گیاہے جبکہ اب پروڈیوسرانہیں کاسٹ کرنے سے کترانے لگے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سوہائے علی آبڑو مختلف وجوہات کی بناپر پروڈیوسرزاور ڈائریکٹرکو تنگ کرتی ہیں جس کے باعث چندمہینوں کے دوران انہیں کئی اہم پراجیکٹس سے الگ کرکے کے ان کی جگہ اور فنکاروں کو کاسٹ کرلیا گیا۔ ہمایوں سعیدکی پروڈکشن میں زیرتکمیل فلم’’جوانی پھرنہیں آنی‘‘میں پہلے سوہائے علی آبڑوہی سیکنڈ لیڈ کررہی تھیں جن پر شوٹنگ بھی کی گئی لیکن بعدازاں انہیں فلم سے الگ کرکے اس کردارکے لئے عروہ حسین کو کاسٹ کیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حال ہی میں انہیں دو ڈراموں سے بھی الگ کیا گیا جبکہ اب بیشتر ڈائریکٹران کے رویئے کی وجہ سے انہیں کاسٹ کرنے سے کتراتے ہیں۔یہ امرقابل ذکرہے کہ سوہائے علی آبڑونے بہت کم مدت میں ڈراموں کے ذریعے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی تھی لیکن اب وہ رفتہ رفتہ سکرین سے غائب ہوتی جارہی ہیں۔اس بارے میں سوہائے علی آبڑوکا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔

مزید : کلچر