متحدہ مشکل حالات میں33سال سے ڈٹی ہوئی ہے، غیر تو مجھے دیوار سے لگا رہے ہیں میرے اپنے بھی ملوث ہیں:فاروق ستار

متحدہ مشکل حالات میں33سال سے ڈٹی ہوئی ہے، غیر تو مجھے دیوار سے لگا رہے ہیں ...
متحدہ مشکل حالات میں33سال سے ڈٹی ہوئی ہے، غیر تو مجھے دیوار سے لگا رہے ہیں میرے اپنے بھی ملوث ہیں:فاروق ستار

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہاہے کہ متحدہ گزشتہ 33سال سے مشکل حالات میں ڈٹی ہوئی ہے جبکہ غیر تو مجھے دیوار سے لگانے کی کوشش میں ہیں لیکن میرے اپنے بھی اس میں ملوث ہیں۔

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن ، بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مردم شماری کی پٹیشن ہم نے سپریم کورٹ میں فائل کر دی ہے کیونکہ کراچی اور حیدرآباد کی آبادی کو کم کر کے دکھایا جاتاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ کو 22اگست والی ایم کیو ایم راس آتی ہے ،ایم کیو ایم نہیں حکومت سندھ 22اگست کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ ناقابل تسخیر ہے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کیلیے22اگست کی پالیسی سوٹ کرتی ہے اورسندھ کے غریب عوام کولوٹنے کی پالیسی کو22اگست سے تحفظ مل سکتاہے،ہم پیپلز پارٹی کے مفادات پاکستان کیساتھ نہیں22اگست کوجوہوااسکے ساتھ ہیں۔

مزید : کراچی