پاکستان اور جرمنی باہمی تجارت کا سالانہ حجم 2.4 ارب ڈالر

پاکستان اور جرمنی باہمی تجارت کا سالانہ حجم 2.4 ارب ڈالر

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان اور جرمنی باہمی تجارت کا سالانہ حجم 2.4 ارب ڈالر ہے جو استعداد سے کہیں کم ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کی اہمیت کے پیش نظر جرمنی کے سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کریں جس سے دونوں ممالک کی باہمی تجارت میں کئی گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ملتان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ جلال الدین رومی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جرمنی یورپی ممالک کی منڈیوں تک پاکستانی برآمد کنندگان کی آسان رسائی کے حوالے سے اہم کردار ادا کر سکتا ہے جس سے یورپی یونین کے ممالک کو کی جانے والی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ کے ساتھ ساتھ پاکستان اور یورپی ممالک کے باہمی رابطوں میں مزید استحکام آئے گا اور عالمی تجارت پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔

مزید : کامرس