پاکستان کو مئی میں ابھرتی ہوئی معیشت کادرجہ ملنے سے معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا،خادم حسین

پاکستان کو مئی میں ابھرتی ہوئی معیشت کادرجہ ملنے سے معاشی ترقی میں اضافہ ...

لاہور(کامرس رپورٹر)ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے امریکہ کے ماڈرن انڈیکس سٹریٹیجی انڈیکسز کی جانب سے پاکستان کو اس سال مئی میں ابھرتی ہویء معیشت کا درجہ دینے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی گزشتہ برس کے دوران ایشیاء میں سب سے بہتر رہی ہے ۔گزشتہ برس کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ایم ایس سی آئی ایکسچینج ٹریڈ فنڈ میں 35فیصد اضافہ ہوا اس دوران پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی ا یشیاء میں سب سے بہتر رہی ۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خادم حسین نے کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی بہتر کارکردگی سے تجارتی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں برطانوی جریدے اکنامسٹ کے مطابق جی ڈی پی میں اضافے سے پاکستان کے اسٹاک ایکسچینج میں بہتری، غربت کی شرح میں کمی اور شہری آبادی میں مڈل کلاس بڑھی ہے ۔

پاکستان میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ملک خوشحالی کی راہوں پر گامزن ہے ۔

مزید : کامرس