ہسپتالوں کی ترقی کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے

ہسپتالوں کی ترقی کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس سرکاری ہسپتالوں کے کسٹوڈین اور ٹیم لیڈر ہیں جنہوں نے اپنے اپنے ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر سٹاف کو لیڈ کرنا ہے اور ان ہسپتالوں کے نظام کو احسن طریقہ سے چلانا اور مریضوں کے لئے بہترسے بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے حکومتی اقدامات پرعملدرآمد کرانا ان کی ذمہ داری ہے۔خواجہ عمران نذیر نے مزید کہا کہ صوبے کے 40ڈی ایچ کیو ، ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے منصوبے پر کام تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہے اور آئندہ چار ماہ کے بعد مذکورہ ہسپتال نیا کلچر پیش کریں گے۔انہوں نے یہ بات ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب کے کمیٹی روم میں 40ڈسٹرکٹ و تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ۔خواجہ عمران نذیر نے تحصیل ہسپتال گوجرہ میں گزشتہ دنوں ایک مریض کی جگہ دوسرے کی آنکھ کا آپریشن کرنے کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔