حکومت عوام کو صحت کی جدید ترین سہولیات فراہم کرے گی
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کےئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ صحت کی جدید ترین سہولیات کی فراہمی کے وسیع تر نظام کے تحت کڈنی سنٹر بہاول پور میں جلد کڈنی ٹرانسپلانٹ کا آغاز کردیا جائے گا تاکہ جنوبی پنجاب کے عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے یہ بات انہوں نے بہاول وکٹوریہ ہسپتال کے کڈنی سنٹر کے دورہ کے موقع پرکہی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ، کمشنر بہاول پور ثاقب ظفر،پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج ڈاکٹراجلال حیدر رضوی اور ایم ایس بہاول وکٹوریہ ہسپتال ڈاکٹرراؤ جاوید اختر بھی ان کے ہمراہ تھے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ڈائیلیسز اور گردوں کے دیگر امراض کے علاج کے لیے خطیر سرمایے سے کڈنی سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں سٹیٹ آف دی آرٹ آپریشن تھیٹرز اور طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔انہوں نے ایم ایس بی وی ایچ کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے ویسٹ کو طبی طریقہ کار کے مطابق ہی تلف کیا جائے اور ہسپتال کی صفائی کو مزید بہتر کیا جائے۔