نجی شعبہ کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ڈبل کی جائے،میاں خلیل الرحمن

نجی شعبہ کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن ڈبل کی جائے،میاں خلیل الرحمن

لاہور(کامرس رپورٹر)آجر اور اجیر سے متعلقہ اقدامات میں توازن پیدا کرنے کے لیے نجی شعبہ کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کو ڈبل کیا جائے گرشتہ روز جاری کردہ بیان میں پنشرز ایسوسی ایشن کے سرپرست میاں خلیل الرحمن نے کہا ہے کہ روزگار کے مواقع بڑھانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایسے اقدامات کی اشد ضرورت ہے کہ جن سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو اس کے ساتھ ساتھ میاں خلیل الرحمن نے کہا کہ نجی شعبہ سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں اضافہ نہ کرنا اور ان کے لیے صرف 5200 روپے ماہوار پر اکتفا کرنا سراسر زیادتی ہے میاں خلیل الرحمان نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے استدعا کی کہ بنک کو تاکید کی جائے کہ پنشنرز کو ان کی پوری پنشن ادا کی جائے اس کے علاوہ موجودہ پنشن کو ڈبل کیا جائے

مزید : میٹروپولیٹن 1