عوامی رکشہ یونین کے صوبائی عہدیداروں کا کنونشن آج ہو گا

عوامی رکشہ یونین کے صوبائی عہدیداروں کا کنونشن آج ہو گا

(کامرس رپورٹر)عوامی رکشہ یونین پاکستان آج مرکزی دفتر فیصل ٹاؤن میں پنجاب کے عہدیداران کاکنونشن منعقد کر رہی ہے جس کی صدارت مرکزی چیئرمین مجید غوری کریں گے۔اس کنونشن میں رکشہ ڈرائیوروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے عوامی رکشہ یونین پاکستان نے تمام سیاسی پارٹیوں کے مرکزی عہدیداران کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے اس کنونشن میں وکلاء، طلباء اور مزدور تنظیموں کے عہدیداران بھی شرکت کریں گے۔ کنونشن میں عوامی رکشہ یونین کے چیئرمین مجید غوری اور سیاسی جماعتوں کے رہنمامیڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1