قومی دولت لوٹنے والے جلد تنہا ہو جائیں گے، ملک عامر

قومی دولت لوٹنے والے جلد تنہا ہو جائیں گے، ملک عامر

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے رہنما ملک عامرنے کہا ہے کہ پاناما کیس کے ممکنہ فیصلے کے پیش نظر حکومتی صفوں میں اضطراب اور انتشار پھیل چکا ہے اورقومی دولت لوٹنے والے جلد تنہا ہو جائیں گے ۔ملک عامرنے کہا کہ نئے انتخابات کسی وقت بھی منعقد ہو سکتے ہیں جس کیلئے تحریک انصا ف ہر ضلع میں اپنا ہوم ورک شروع کر چکی ہے ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک عامر نے کہا کہ سیاسی منظر نامہ تشکیل پا رہا ہے اور مستقبل میں ملک کو کرپٹ اشرافیہ سے نجات ملے گی اور یہی عمران خان اور تحریک انصاف کا مطالبہ تھا انہوں نے کہا کہ عوام قوم کے 5برس ضائع کرنے والی نواز لیگ کو دوبارہ کبھی موقع نہیں دیں گے اور نہ ہی ان کے کھوکھلے نعروں پر دوبارہ یقین کریں گے ۔ملک عامر نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ لوڈ شیڈنگ سمیت نواز شریف اینڈ کمپنی اپنا ایک بھی انتخابی وعدہ پورا نہیں کر سکی اور آج ملک و قوم کے مسائل میں ماضی کی نسبت کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ غیر ملکی قرضے کئی سو گنا بڑھ چکے ہیں۔

مزید : عالمی منظر