بوسنیا میں مغربی بلقانی ممالک اجلاس، علاقائی صورت حال پر غور

بوسنیا میں مغربی بلقانی ممالک اجلاس، علاقائی صورت حال پر غور

سراجیوو (اے پی پی) بوسنیا کے دارالحکومت سراجیوو میں مغربی بلقانی ممالک کا اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں بوسنیا کی وزراء کونسل کے صدر ڈینس وزدیچ، سرب وزیر اعظم الیکزینڈر ووچچکوسوو کے وزیراعظم عیسی مصطفی،البانوی وزیر اعظم ایدی راما،مقدونیہ کے وزیراعظم ایمل دیمیتری ایف ،مونٹی نیگرو کے وزیراعظم ڈسکو مارک اوویچ کے علاوہ یورپی یونین کمیشن کے وسعتی امور کے رابطہ افسر یوہانس ہان اور اطالوی وزیر خارجہ انجیلینو الفانو نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں علاقے کی اقتصادی صورت حال کے فروغ پر بات چیت ہوئی اور ایک مشترکہ اقتصادی منڈی کے قیام پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں یورپی یونین میں شمولیت کے موضوع پر بھی غور کیا گیا ۔واضح رہے کہ مقدونیہ،سربیا،مونٹی نیگرو اور البانیہ یورپی یونین کی رکنیت کے خواہاں ہیں۔

مزید : عالمی منظر