کینیڈا میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی

کینیڈا میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی

اوٹاوا (اے پی پی) کینیڈا میں 2 چھوٹے طیارے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حادثہ مونٹریال میں اس وقت پیش آیا جب 2 چھوٹے طیارے شاپنگ مال کی اوپر فضا میں ٹکرا گئے اور ایک طیارہ سٹور کی چھت پر جبکہ دوسرا پارکنگ میں گرا ،جب جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں ہیں۔

مزید : عالمی منظر