اقوام متحدہ کا انسانوں کی تجارت جیسی خطرناک لعنت میں اضافے پر اظہار افسوس

اقوام متحدہ کا انسانوں کی تجارت جیسی خطرناک لعنت میں اضافے پر اظہار افسوس

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دنیا میں جاری جنگوں کے دوران انسانوں کی تجارت اور سمگلنگ میں اضافے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوٹرس نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ دنیا میں انسانوں کی تجارت جیسے گھناؤنے اقدامات کا خاتمہ کرنے لئے ان عناصر اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے۔

جو اس خطرناک لعنت کو وجود میں لائے ہیں اور اس کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ انسانوں کی تجارت میں سب سے زیادہ خواتین، بچے اور پناہ گزیں اس خطرناک لعنت کی بھینٹ چڑھ ہے ہیں کہا کہ تعلیم کے ذریعے خواتین کو خود مختار اور جرائت مند بناکر، مذہبی اورقومی اقلیتوں کے حقوق کی زیادہ سے زیادہ رعایت اور پرامن و قانونی مہاجرت کے نیٹ ورک قا ئم کرکے انسانوں کی تجارت کی خطرناک لعنت کا ٹھوس اور سنجیدہ طریقے سے مقابلہ کیا جاسکتاہے۔

مزید : عالمی منظر