سی پیک اور گوادر قوم کے خوابوں کی تعبیر ہے،شہزاد بٹ

سی پیک اور گوادر قوم کے خوابوں کی تعبیر ہے،شہزاد بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ) مسلم لیگ کیپ ٹاؤن کے رہنما شہزاد بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیا کاٹائیگر بنے گا، ملک میں تیز رفتار ترقی دیکھ کر دہشت گرد بھاگ جائیں گے۔سی پیک اور گوادر قوم کے خوابوں کی تعبیر ہے ،ترقی کے دشمنوں نے رکاوٹیں ڈالنے کی بڑی کوشش کی لیکن ناکامیاں ان کا مقدر بن گئیں ، گوادر ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے،پاک فوج ‘ پولیس‘ انتظامیہ اور عوام نے امن کے لئے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد بٹ نے کہا کہ گوادر پاکستان کے لئے گیم چینجر ہے۔ 2013 والے پاکستان پر نظر ڈالیں جب ہمیں حکومت ملی تو لوڈشیڈنگ‘ تباہ حال معیشت‘ خالی خزانہ‘ مزدور بے روزگار‘ عوام بے حال اور دہشت گردی عروج پر تھی۔ ملک اقتصادی ترقی کی بجائے تنزلی کی جانب جارہا تھا مگرہماری قیادت گھبرائی نہیں بلند اورمضبوط عزم کے ساتھ کام شروع کیا جس کا ثمر عوام کے سامنے ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -