جوہانسبرگ پریس کلب کی نجم الثاقب کو مبارکباد

جوہانسبرگ پریس کلب کی نجم الثاقب کو مبارکباد

جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)جوہانسبرگ پریس کلب کا اجلاس صدر ندیم شبیر کی زیرصدارت ہوا جس میں جنوبی افریقہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نجم الثاقب کو جنوبی ایشیائی سفیروں کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی،اجلاس میں مختلف اخبارات،ٹی وی چینلز اور جرائد سے وابستہ صحافیوں نے شرکت کی۔روزنامہ خبریں اور چینل5کے بیوروچیف ندیم شبیر نے اس موقع پر کہا کہ ہائی کمشنر نجم الثاقب نے جنوبی افریقہ میں بسلسلہ روز گار مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں جس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی پاکستانیوں کے مسائل اسی تندہی سے حل کرتے رہیں گے جس طرح وہ پہلے کرتے رہے ہیں ،صحافی برادری ان کے شانہ بشانہ ہے ۔

مزید : عالمی منظر