شہباز شریف نے مردم شماری کے عملے کو اپنے خاندان کے کوائف فراہم کر کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا
لاہور(سٹی رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اپنی رہائش 96-H ، ماڈل ٹاؤن پر مردم شماری کے عملے کو اپنے خاندان کے کوائف فراہم کر کے مردم شماری کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مردم شماری کے دوسرے مرحلے کے افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری بہترمستقبل کی تیاری ہے، خانہ شماری کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد آج سے مردم شماری کا آغاز ہو چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ شہری مردم شماری کے عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اورشہری گھر میں مقیم افراد کے درست کوائف فراہم کرکے اپنا قومی فریضہ ادا کریں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خاندان کے بارے میں درست معلومات مستقبل کی منصوبہ بندی کیلئے انتہائی اہم ہیں۔وزیراعلی نے اپنے خاندان کے کوائف فراہم کرنے کے بعد مردم شماری کے عملے کے ساتھ ہاتھ ملایا اور ایک قومی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے پر عملے کو شاباش دی۔
افتتاح