دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں پر عملدرآمد تیز ، افغانستان کو توسیع دینے کی قرار داد منظور

دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں پر عملدرآمد تیز ، افغانستان کو توسیع دینے کی قرار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (آئی این پی ) سلامتی کونسل نے دی بیلٹ اینڈ روڈ پروجیکٹس پر عملدرآمد کی کوششوں کو تیز کرنے پر زور اور افغانستان میں یو این اسسٹنس مشن کی مزید ایک سال توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشن کے تحت افغانستان میں امن اور مفاہمت کے فروغ، افغان حکومت کی امداد ، انسانی حقوق کی نگرانی اور فروغ ، شہریوں کے تحفظ اور بہتر طرزِ حکومت پر توجہ دی جائے گی۔،اقوام متحدہ کے رکن ممالک قرارداد کے مطابق دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں مثبت طور پر شامل ہوں گے،چین کی حکومت کا عندیہ ۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قرارداد کی منظوری دی ہے جس میں افغانستان میں یو این اسسٹنس مشن کی ازسرِنو توثیق کی گئی اور دی بیلٹ اینڈ روڈاور دیگر علاقائی ترقیاتی پروگرامز پر عملدرآمد کی کوششوں کو مزید تیز کرنے کا کہا گیا۔ پندرہ ارکان پر مشتمل سلامتی کونسل نے افغانستان میں یو این اسسٹنس مشن کی مزید ایک سال 17مارچ2018ء تک توسیع کا فیصلہ کیا۔یو این اسسٹنس مشن کے تحت افغانستان میں امن اور مفاہمت کے فروغ، افغان حکومت کی امداد ، انسانی حقوق کی نگرانی اور فروغ ، شہریوں کے تحفظ اور بہتر طرزِ حکومت پر توجہ دی جائے گی۔ قرارداد میں علاقائی معاشی تعاون ،علاقائی روابط، تجارت ، سلک روڈ اکنامک بیلٹ ،اکیسویں صدی شاہراہ ریشم اور علاقائی ترقی کے منصوبوں کی تحسین کی گئی اور باہمی روابط کے بڑھانے پر زور دیا گیا۔چائنہ ریڈیوکے مطابق قرارداد کی منظوری کے بعد اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے لیو جے ای نے میڈیا سے کہا کہ رواں سال چینی صدر شی جن پنگ نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں خطاب کرتے ہوئے انسانی ہم نصیب کمیونٹی کی تعمیر کے تصور کی وضاحت کی ۔اس سے دنیا کی ترقی کے لیے چین کافا رمولہ پیش کیاگیا ۔ اس بارمنظور کردہ قرارداد میں پہلی بار اس تصور کو شامل کیا گیا ہے ۔ اس سے ظاہر ہوا ہے کہ چین کے تصور نے عالمی انتظامیہ کو متاثر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قرارداد میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر پر بھی زور دیا گیا ہے اور اس کی تعمیر میں سلامتی کی ضمانت سمیت تفصیلی مطالبے بھی پیش کئے گئے ہیں ۔ اس سے بیجنگ میں منعقد ہ دی بیلٹ اینڈ روڈکے عالمی تعاون کی سمٹ کیلیے سازگار ماحول پیدا ہو گا۔ چین کو امید ہے کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک قرارداد کے مطابق دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں مثبت طور پر شامل ہوں گے اور انسانی ہم نصیب کمیونٹی کی مشترکہ تعمیر کریں گے ۔
سلامتی کونسل

مزید :

علاقائی -