آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کی ملاقات

آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن کی ملاقات

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری لاہور کے چند روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں ۔وہ بلاول ہاؤس لاہور میں چند روز تک قیام کریں گے اور یہاں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے ارکان سے ملاقاتوں کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے ۔گزشتہ روز ان سے بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ اور جنرل سیکرٹری پنجاب ندیم افضل چن نے ملاقات کی اور ان سے پنجاب میں پارٹی کی سیاسی صورت حال اور ان کے دورہ لاہور کے دوران پارٹی راہنماؤں اور دیگر سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کے حوالے سے شیڈول پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

زرداری

مزید : علاقائی