پیرس ، فوجی اہلکار سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کرنے والا فائرنگ سے ہلاک

پیرس ، فوجی اہلکار سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کرنے والا فائرنگ سے ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پیرس ( نیٹ نیوز )فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع اورلی ایئرپورٹ پر فوجی اہلکار سے گن چھیننے کی کوشش کرنے والے شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے بعد ایئرپورٹ کے بیشتر حصوں کو خالی کرا کے سیکیورٹی آپریشن کا آغاز کردیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پیش آنے کے فوراً بعد ایئرپورٹ کو خالی کرا لیا گیا۔فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق گن چھیننے کی کوشش کرنے والے شخص نے ایئرپورٹ پر موجود ایک دکان کی جانب بھاگنے کی کوشش کی، تاہم اس سے پہلے ہی اسے ہلاک کردیا گیا۔وزارت داخلہ کے مطابق واقعے میں اور کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق فرانس کے وزیر داخلہ برونو لی روکس کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پولیس اور خفیہ اداروں کے اہلکار حملہ آور سے متعلق جانتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا 'ایک پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والاشخص مسلمان ہے تاہم وہ اسے نام سے نہیں جانتا'۔واقعے کے بعد ایئرپورٹ خالی کرانے اور کلیئر کرنے کے باوجود ایئرپورٹ کے دونوں ٹرمینلز پر پروازوں کو معطل کردیا گیا، جبکہ چند پروازوں کا رخ پیرس کے شمالی حصے میں واقع چارلس ڈی گیولے ایئرپورٹ کی جانب تبدیل کردیا گیا۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہ بھی پیرس کے لوور میوزیم میں خنجر لہراتے ایک حملہ آور نے سیکیورٹی پر مامور اہلکار پر حملے کرکے میوزیم میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
پیرس

مزید :

علاقائی -